بيتھسدا، 3 دسمبر (رائٹر) امريکہ کے صدر براک اوبامہ نے کہا کہ خطرناک وائرس ايبولا کے خلاف چلائى جارہى مہم ابھى ختم نہيں کى جاسکتى۔ اس کےلئے انہوں نے کانگريس سے پيسہ
مانگا۔
مسٹر اوبامہ نے کل واشنگٹن ميں نيشنل انسٹى ٹيوٹ آف ہيلتھ ميں کہا کہ ايبولا کے خلاف امريکہ کى حکمت عملى اچھے نتائج برآمد کرنے کےلئے محض آغاز تھا ليکن اس سمت ميں ابھى بہت کچھ کيا جانا باقى ہے۔